Popular Posts

Thursday, March 2, 2017

کشمیر کے نام نہاد ادبی تنقید نگار

ع
"چمن میں میری تلخ نواہی گوارا کر"
جلیل القدر نقاد حضرات۔
مجھ جیسے ادب سے دلچسپی رکھنے والےکو کیوں ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ہمارے یہاں فن پارے کی، خلوص پر مبنی تشریح و تصحیح ہونے کے بجائےحریفانہ چشمک کو ذیادہ ایمانداری سے نبھایا جاتا ہے۔
کسی نوآموز شاعر کے کلام پر محض اس لئے لب نہیں کھولے جا رہے ہیں کہ کہیں اس کی پروجکشن نہ ہوجائے۔یہی معاملہ نئے تبصرہ نگاروں کے ساتھ بھی ہوتا ہے کہ اگر بس اتنا لکھا کہ فلاں نے بجا لکھا ہے تو اس کو لفٹ ملے۔ہاں ایک بات ضرور ہےکہ اپنے ہم پلہ ادباء کا ذکر اس لئے بار بار کیا جاتا ہے تاکہ " من تُرا حاجی بگویم کا سلسہ بنا رہے"۔
ہم چاہتے ہیں کہ بڑے نقاد دل کھول کر تنقید کی چادر پھیلائے رکھیں تاکہ نوآموز شعراء استفادہ حاصل کریں۔
کیا ایسا کرنا ممکن ہےکہ نوآموز شعراء کےلئے کبھی ورکشاپ کھولا جائے جس میں اُنھیں اوزان،تراکیب،پیکر تراشی،شعری اصعنات وغیرہ کا استمال سکھایا جاسکے۔
اب کچھ بات آج کی غزل نما نظم کی۔
شاعر نے اپنی بساط کے مطابق سردی کا قافیہ اس طرح اوڈھ رکھا ہے کہ اپنے تخیل کو تحلیل ہونے کا موقع ہی فراہم کیاہے۔
کچھ اچھے پیکر ضرور اخترع کئے ہیں جیسے۔شام ِغم کی اُداسی،رُکی رفتار،ٹمٹماتی روشنی،موسم ِگل وغیرہ
مگر ان سے جو بساط بچھائی جاسکتی تھی نہیں بِچھ پائی ہے۔
بحر بےحد آسان ہونے کے باوجود بھی بات بن نہ پڑی ہے۔
شعر نمبر ا۔
پہلےشام غم کو جنوری کی سردیاں قرار دینا،پھر جدائی کو سردیوں کا حلیف کرنا بے تُکی موافقت ہے۔
شعر نمبر۲۔
جوانی کی حسین شب گرمیوں کو چھوڈ آنا،پھر اس جگہ کے ساتھ منسوب کرناجہاں شعری کردار سردیاں گزار آیا ہو۔یہ عصمت چغتائی کا ادب یاد دلاتا ہے۔
شعر نمبر ۳۔
شب کا رکی رفتار میں گزرنا،اور پھرٹمٹماتی روشنیوں میں سردیوں کا گل کھلانا ایک اچھی شعری اختراع ہے۔
شعر نمبر ۴۔
بھوتوں کا ٹھٹھر کر، سہم کر نکل بھاگ جانا اوت سردی کا بھوت ان پر حاوی کرنا بھی ٹھیک تجربہ ہے ہر چند کہ شعری صنعت پر حرف ہے کہ omniscent راوی افسانوی ادب میں ہوتا ہےنہ کہ شعری کردار۔
آخری شعر میں موسم گل کا لڑکپن کے مثل کھو جانا اچھا منظر بناتا ہے مگر افسوس مصرعہ ثانی اتنا کمزور ہے کہ مصرع اولی کی بھی گردن اڑاتا ہے۔
بحرحال اچھی کوشش ہے۔مگر یہاں
"ہے آرزو کہ خوب سے ہے خوب تر کہاں"
کی جستجو جاری ہے۔

1 comment:

Unknown said...

Tariq Ah plz send a phone number you are good teacher and making a good notes in english tulip series class 10th thkxxx