Popular Posts

Monday, November 27, 2017

نونہال پبلک سکول بہرام پورہ کا یوم والدین

راقم۔
مفتی محمد اشرف ملک
بہرام پورہ

نونہال پبلک اسکول کا یومِ والدین ـ
جمعہ کے دن گھر پہنچتے ہی دونوں بچیوں l,k,g  اور 2nd کلاسز میں بالترتیب زیرتعلیم سدرا اشرف. و ایمن اشرف نے دعوت نامہ تھمادئیں .گھر پر ایک خصوصی رقعہ اور ایک عدد مسیج بھی آئی تھی کہ  "مورخہ 25نومبر 2017 ء ہفتہ کو "نونہال پبلک سکنڈری  اسکول بہرامپورہ رفیع آباد " یومِ والدین" کا انعقاد کرنے جارہاھےـ گوناگوں مصروفیات کی وجہ سے شرکت مشکل تھی. مگر معصوم لخت جگروں کے اصرار کے مقابلے میں ہرمنطق کافور ہوئی ـ ناچار ہوکے پہلی بار  ایک والد کی حیثیت سے پروگرام میں شمولیت کی ـ وقت مقرر گیارہ بجے اسکول کا رخ کیا. صدر دروازہ پر معمور مخصوص وردی میں ملبوس چند نونہال طلباء نے پرتپاک استقبال. سلام. مصحافہ اور جلسہ گاہ کی رہنمائی کی. مین گیٹ سے اسٹیج تک راستہ کے دونوں جانب سبز پریرے ہوا میں باہیں پھیلائے خیرمقدم اور آنے والے مہمانوں کو گویا خوش آمدید کہ رہیں ہیں  ـ جلسہ گاہ کے داخلی دروازے پر اساتذہ پر مشتمل ٹیم نے مہمانوں کیلے مخصوص نشستوں کی طرف میری رہبری کی ـ اول وہلہ میں میری نگاہِ تجسس نے اسٹیج سامنے بیٹھے بچوں کی بھیڑ میں سدرا و ایمن کے جستجو میں سرگردانی کی. ان کے سامنے جو موجودگی درج کرنے تھی.بمشکل سدرا پر نظر پڑی. وہ بھی گردن دراز کئے مجھے تھکتی تھی. معصوم مسکراہٹ سے میری حاضری پر اظہارِ اطمنان کیا ـ ایمن اپنے کلاس میں فسٹ آئی تھی. انعام حاصل کرتے وقت اسکا نظارہ متوقع تھا ـ
جلسہ گاہ وسیع و عریض رقبہ پر مشتمل تھا.اسٹیج کے سامنے مہذب انداز میں صف بستہ سکولی طلبہ وطالبات. ان کے عقب میں دائیں جانب خواتین کی نشستیں اور بائیں طرف مردحضرات کیلے کرسیاں. درمیان میں حد فاصل کے طورپر ایک پردہ حائل تھاـ معصوم لہجوں میں مختلف زبانوں میں سنجیدہ موضوعات اور دلکش اندازِ بیان کے تسلسل نے سامعیں کو ہمہ تن گوش کیاـ بیچ بیچ میں  مزاحیہ پروگراموں ڈرامہ. مشاعرہ. روایتی رؤپ  اور لڑی شاہ کی آمیزش اور ننھے فنکاروں کی جاندار اداکاری نے ماحول کو زعفران زار بنادیا ـ وقفے وقفے سے انعامی تقاریب. عام شہریوں کے ہاتھوں انعامات کی تقسیم کاری کی حکمتِ عملی  سے جہاں طلباء کی حوصلہ افضائی ہوئی .وہی تقسیم کنندہ اپنی عزت افضائی پر پھولے نہیں سماتے ـ اور منتظمیں کو برملا داد دیتے رھے  ـ مہمانانِ ذی وقار میں z e o. زونل اجوکیشن افیسر بلاک ڈنگھی وچھہ. معاون ناظمِ تعلیمات فلاحِ عام ٹرسٹ. ہائر سکنڈری بہرامپورہ اور علاقہ کے متعدداسکولوں کے مندوبین .مختلف شعبہائے زندگی سے منسلک اہم شخصیات.بالخصوص ہمہ جہت شخصیت کی حامل ذاتِ گرامی. شمعِ محفل.میرِ کارواں علاقہ رفیع کی سرکردہ شخصیت محترم غلام احمد ڈار صاحب  تشریف فرماتھے ـ جلسہ دو نشستوں پر مشتمل تھاـ نشستِ  اول گیارہ بجے سے ایک بجے تک اور نشستِ ثانی دو بجے سے عصر تک.پورے پروگرام کا نظم نہایت حکمت و دانش مندی سے ترتیب دیا گیاتھا. جس نے شرکاء جلسہ کے دل و دماغ پر مثبت نقوش ثبت کئے. سامعین سے دادِ تحسین وصول کیا اور روشن مستقبل کی نوید اورامید افزا پیغام دیاــ
نونہال پبلک سکنڈری اسکول جماعت اسلامی جموں وکشمیر کے شعبہ تعلیم وتعلم "فلاح عام ٹرسٹ" کے زیر انتظام چلنے والے قدیم ترین اداروں میں سے ایک اھم  مردم خیز.تاریخ ساز ادارہ ھے. جس کی نیو گزشتہ صدی کے وسط میں رکھی گئ ھے.جس کی تاریخی و تحریکی خدمات سات دھائیوں پر محیط ھے ـ جس نے تاریخ کے نشیب وفراز. اتار چڑاو تلخ وشیریں حالات میں  قندیلِ علم وعرفان گل ہونے نہیں دیا. بسااوقات ادارہ کا وجود وبقاء ہی خطرہ میں پڑا. اپریل 1979ء میں ذوالفقاربھٹو کی پھانسی نے جب پاکستاں کی سیاست میں بھونچال برپا کیا. اس کی تباہ کاری نے وادی کو بھی اپنے لپیٹ میں لیا. اس ناکردہ جرم کا خمیازہ جماعتِ اسلام جموں و کشمیر کو قدرے زیادہ ہی بھگتنا پڑا. مخالفیں کا آسان ھدف یہی ادارے بنے. بستی کے معدودے چند ذی شعور افراد اور جوانوں کی جرأتِ رندانہ سے آخری مراحل میں  یہ عظیم ادارہ بلوائیوں کے ہاتھوں نظرِ آتش ہونے سے بچ گیا ـ
‌فانوس بن کے جس کی حفاظت ہوا کرے
وہ شمع کیا بجھے جس کوروشن خداکرے
1993ء کے علاقہ گیر سیلاب نے جہاں بہرامپورہ کا نقشہ ہی بدل دیا. وہی پبلک اسکول کی دومنزلہ عمارت تمامتر اثاثہ جات سمیت  تیز ریلوں کے نظر ہوئی .مگر انتظامیہ کی جہدو سعی اور لگن نے کسی ہنگامی تعطیل و وقفہ کے بغیر تعلیمی تسلسل کو  بنائے رکھا ـ اس نازک ترین  موقع پرایک بار پھر اس حقیقت کو  آشکارہ کیا کہ.نونہال پبلک اسکول اینٹ گھارے سے بنے عمارات اور بلند و بالا بلڈگوں کا نام نہیں. بلکہ نظریہ.نصب العین. لائحہ عمل اورنظم سے وابسہ جزبہ فداکاری سے عبارت ھے ـ اسی جہدِ مسلسل اور عملِ پیہم کا نتیجہ ھے کہ اس سدا بہار باغ نے اپنے برگ و بار اور بیش بہا ثمرات سے پورے علاقہ کو سیر کیا.پورے علاقے کو علم وآگہی کے نور سے منور کیاـ نئی پود میں پنہاں صلاحیوں کو ابھر نے موقع بہم پہوچایا. گرد وپیش کے صحرا میں پڑے سنگ ریزوں کو رشکِ لعل وگوہر بنادیاـ
بہرامپورہ اور ملحقہ بستیوں درسو. مرازی گھنڈ. رحمت آباد. ھب ڈانگرپورہ. بابا گھنڈ. ملہ گونی پورہ اور پازلپورہ  کے نامی گرمی سرکردہ و شہرت یافتہ علمی ہستیوں ڈاکٹرز.انجینرز. لکچرآرز. اسکالرز. مختلف اعلیٰ عہدوں پر فائز شخصیات میں سے غالب اکثریت کے  تانے بانے اور علمی شجرہ اسی مادر علمی سے جاملتاھے ـ
نونہال پبلک سکول کی تاریخ تابناک اور مستقبل تابندہ ھے. راقم ادارہ کے پرنسپل. محنت کش اساتذہ .دوراندیش انتظامیہ اور جملہ کار کنان کو دلی مبارکباد پیش کرتاھے اور رب سے دعاگو ھے. کہ اس ادارے کو دن دوگنی رات چوگنی ترقی سے نوازے ـ این دعاء از من و جملہ جہاں آمیں باد ـ

No comments: