داستان
داستان
داستان وہ طویل کہانی ہے جو حقیقی زندگی کے بجاۓ محیرالعقول
واقعات سے تعلق رکھتی ہے ۔داستان میں مافوق الفطری واقعات کا ایک
سلسلہ ہوتا ہے داستان میں جگہ جگہ پر جادوئی اشیاء،جادوئی مناظر ، جنوں،
پریوں اور شہزادوں اور شہزادیوں کا ذکر آتا ہے۔داستان کا اصل مقصد تفریح
ہے داستانوں کا حقیقی زندگی سے کوئی واسطہ نہیں ہوتا تاہم ان میں
اپنے زمانوں کی معاشرت کی عکاسی ہوتی ہیں ۔جنوبی ہندوستان میں ملا وجہی کی
لکھی داستان "سب رس "اردو کی قدیم ترین داستان مانی جاتی ہے ـ
شمالی ہند میں قصہ " مہر افروز دلبر" اردو کی پہلی داستان ہے انکے علاوہ
نوطرز مرصح ،رانی کیتکی کی کہانی اور فسانہ عجائب اردو کی اہم ترین داستانیں ہیں۔
فورٹ ولیم کالج کی قیام کے بعد اردو میں بہت ساری داستانیں لکھی گئیں
ان داستانوں میں "باغ و بہار "،آرائش محفل، اور طوطا کہانی کوبہت شہرت
نصیب ہوئی۔انیسوی صدی کے آخر میں صنعتی انقلاب کے زیر اثر دنیا
حقیقت کی طرف راغب ہوئی اور ایسے میں داستان زوال کی شکار ہوگئی اور
اس کی جگہ ناول نے اپنی اہمیت کی دلیل یہ رقم کر لی، تاہم یہ کہنا بے جا
نہ ہوگا کہ اردو نثر کی جدید ترین اصنااف جیسے ناول اور افسانہ داستان کے ہی بطن
سے پیدا ہوئیں۔
No comments:
Post a Comment